دوہرا قتل کیس: عمر قید کی سزا پانے والا ملزم41 سال بعد باعزت بری

لاہور( کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے 41 سال پرانے دوہرے قتل کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم تاج دین کو باعزت بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ملزم تاج دین کی اپیل منظور کرتے ہوئے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جسے عدالتی نظیر بھی قرار دیا جا رہا ہے۔جسٹس امجد رفیق نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا اور میڈیکل شواہد بھی مؤثر انداز میں پیش نہیں کیے جا سکے