پاک چین دوستی خلا ء کی تسخیر کی طرف بڑھ رہی ہے: احسن اقبال

چین کے تعاون سے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں ایک نیا باب رقم کرنے جا رہا ہے:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چین دوستی سڑکوں کی تعمیر سے خلا کی تسخیر کی طرف بڑھ رہی ہے اور سی پیک کے تحت دونوں ممالک خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے چین کے صوبہ ہونان میں مختلف اداروں اور کمپنیوں سمیت ہونان سیٹلائٹ اسپیس ٹیکنالوجی کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں ایک نیا باب رقم کرنے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی پاکستان کو قومی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہونان سیٹلائٹ اسپیس ٹیکنالوجی اور پاکستانی انجینئرز باہمی تعاون سے سیٹلائٹس تیار کر رہے ہیں