مزے ہی مزے، لاہور میں بسنت منانے کا فیصلہ، ’بوکاٹا‘ کی تیاریاں

مزے ہی مزے، لاہور میں بسنت منانے کا فیصلہ، ’بوکاٹا‘ کی تیاریاں

لاہور: پنجاب کابینہ نے لاہور میں جشنِ بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری منظور کرلی، جس کے بعد اب یہ تہوار 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اس سے قبل لاہور میں بسنت منانے کے لیے 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک 10 روزہ شیڈول کا اعلان کیا تھا، تاہم اب سابقہ شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے مارچ میں تین روزہ تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کی تاریخوں میں تبدیلی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے سمری محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی تھی، جس کے بعد محکمہ داخلہ نے یہ تجویز منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو ارسال کردی۔ پنجاب کابینہ نے سمری کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں جشنِ بسنت کی نئی تاریخیں مقرر ہوگئی ہیں۔

بسنت کا سابقہ شیڈول تبدیل

حکومت پنجاب کی جانب سے پہلے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق بسنت کی تقریبات جنوری اور فروری 2027 کے دوران 10 روز تک جاری رہنا تھیں، تاہم نظرثانی کے بعد اب تقریبات صرف 12 سے 14 مارچ تک منعقد ہوں گی۔تاریخوں میں تبدیلی کے بعد شہریوں، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو نئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاریاں اور انتظامات کرنا ہوں گے۔

حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ ضروری

بسنت لاہور کی ثقافتی روایات سے جڑا تہوار ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ تاہم جشن کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، پتنگ بازی سے متعلق قواعد و ضوابط پر عمل درآمد اور خطرناک ڈور کے استعمال کی روک تھام اہم چیلنجز ہوں گے۔حکام کو بسنت کے انعقاد کے لیے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے اور ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔