خواتین پر تشدد کے خلاف پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے خواتین کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا
تشدد کا شکار خواتین بلا خوف پولیس سے رجوع کریں، فوری داد رسی یقینی ہوگی؛ گفتگو
لاہور (کرائم رپورٹر) خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر لاہور پولیس نے خواتین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، خواتین پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تشدد کا شکار خواتین بلا خوف و جھجک پولیس سے رجوع کریں، ان کی فوری داد رسی یقینی بنائی جائے گی۔ متاثرہ خواتین کی عزت نفس، رازداری اور وقار کو مقدم رکھا جائے گا۔ خواتین کے حقوق کا تحفظ ایک محفوظ اور مہذب معاشرے کی بنیاد ہے۔