لاہور(خصوصی رپورٹ ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کو ریاستی حصار میں قید و نظر بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کی نظربندی پر جماعت اسلامی کی جانب سے شدید ردعمل د یتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اور مقتدر طبقات عاقبت نااندیشی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ نظام ہر محاذ پر عوام سے لڑ رہا ہے۔لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے حکمران اپنے خلاف نفرتوں کے پہاڑ کھڑے کر رہے ہیں، اپوزیشن کی آواز کو محدود کرنا خود حکمرانوں کے لیے مفید نہیں ہوگا۔