کمشنر لاہور کا پی آر آر اے دورہ، شجرکاری اور ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کی ہدایت
سپیڈ گن کیمروں کا استعمال، خلاف ورزیوں پر کارروا ئی مزید تیز کرنے کا حکم
لاہور (کرائم رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویڑن نے پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں چیئرپرسن پی آر آر اے صفی اللہ گوندل نے انہیں لاہور رنگ روڈ کی ترقیاتی اسکیموں، ٹریفک مینجمنٹ اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ لاہور رنگ روڈ کی بہتری اور تزئین و آرائش کے لیے چھ نئی ترقیاتی اسکیموں کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں اسفالٹ مینٹیننس، پارکوں کی دیکھ بھال اور شجرکاری کے منصوبے شامل ہیں۔ کمشنر لاہور نے رنگ روڈ پر شجرکاری اور لینڈ اسکیپنگ کو مزید بہتر بنانے اور اس حوالے سے پی ایچ اے کے ساتھ م ئوثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری رنگ روڈ کی خوبصورتی اور ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چیئرپرسن صفی اللہ گوندل نے رنگ روڈ پولیس کی کارکردگی، ٹریفک قوانین پر عمل درا?مد اور روڈ سیفٹی اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے رات کے اوقات میں اوور اسپیڈنگ کی روک تھام کے لیے اسپیڈ گن کیمروں کے استعمال اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔