ایشیا کپ رائزنگ سٹارز پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے دی

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان اے نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے دی۔دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال کی ٹیم 169 رنز کے تعاقب میں 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مایان یادو 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیپال کے چھ بلے باز بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سفیان مقیم نے 3، 3 جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ معاذ صداقت نے 1 وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کی جانب سے روحیل نظیر نے 64 رنز ناٹ آؤٹ بنا ئے۔ حسن نواز 28، احمد دانیال 16، حیدر علی 15، معاذ صداقت 13، کپتان عبدالصمد 13، شمائل حسین 6، محمد حسنین 4 جبکہ فرحان یوسف، محمد عمران اور سفیان مقیم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔