626 ہارس پاور کی حامل جدید گاڑی کے ساتھ اداکار کی تصاویر وائرل، مداحوں کے تبصرے
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنی قیمتی اور لگڑری گاڑیوں کے کلیکشن میں ایک اور انتہائی طاقتور ایس یو وی ’لینڈ روور ڈیفینڈر 110 اوکٹا‘ شامل کر لی ہے، جس کی بھارتی قیمت 3 کروڑ روپے سے زائد جبکہ پاکستانی کرنسی میں مالیت تقریباً 9 کروڑ 5 لاکھ روپے بنتی ہے۔شاہد کپور کی اس نئی گاڑی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ کے ذریعے سامنے آئی، جس میں اوم لومبارڈ نے اداکار کی گاڑی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ’لینڈ روور ڈیفینڈر اوکٹا کلب‘ میں خوش آمدید کہا اور ’کبیر سنگھ‘ و ’فرضی‘ جیسے ہٹ پراجیکٹس کے حوالے سے ان کے منفرد انداز کو سراہا۔پانچ نشستوں والی اس جدید ایس یو وی میں 4.4 لیٹر ٹوئن ٹربو وی 8 مائلڈ ہائبرڈ انجن نصب ہے جو 626 ہارس پاور اور 750 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسے مشکل راستوں پر بہترین آف روڈ کارکردگی اور آرام دہ سفر کے لیے منفرد بناتا ہے۔