جنوبی وزیرستان: 13 سالہ پی ٹی آئی دور میں غیر فعال طبی مرکز بحال

 ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اورادویات کی قلت سے مریض مشکلات کا شکار تھے
 گورنرراج کے بعد طبی مرکز میں ڈاکٹروں کی حاضری یقینی ،ادویات فراہمی بھی بہترہوگئی
پشاور(آئی  این پی ) خیبر پختونخوا میں گورنرراج کے بعد جنوبی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے13سالہ دورمیں غیرفعال رہنے والا طبی مرکزبحال کردیا گیا۔بدلتا، نکھرتا،مضبوط خیبر پختونخوا کے تحت  گورنرراج کے بعد خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے13سالہ دورمیں غیرفعال رہنے والا طبی مرکزبحال کردیا گیا ہے۔ اس غیر فعال مرکز کی وجہ سے مریض بنیادی طبی سہولیات سے بھی محروم تھے۔پی ٹی آئی کے13سالہ دورمیں طبی مرکزمیں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اورادویات کی قلت کے باعث مریض مشکلات کا شکار رہے۔ گورنرراج کے بعد طبی مرکز میں ڈاکٹروں کی بروقت حاضری یقینی بنائی گئی اورادویات کی فراہمی بھی بہترہوگئی ہے۔طبی مرکزمیں مریضوں کوبروقت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس سیمقامی آبادی مستفید ہو رہی ہے۔گورنرراج کے بعد طبی مرکز کی بحالی صحت کے نظام میں بہتری اورعوام کو بہتر علاج کی فراہمی کا واضح ثبوت ہے۔