فضل الرحمن لندن پہنچ گئے، 10روز قیام کرینگے ،4دن بعد نواز شریف بھی جنیوا سے پہنچ جائیں گے

نواز شریف لندن میں ملاقات کا امکان فضل الرحمن
 فضل الرحمن کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی: پارٹی رہنما،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں موجود اور گلے کا آپریشن کرائیں گی، نواز شریف کے ساتھ ہی لندن پہنچیں گی: ذرائع
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک ) لندن میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اورجے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن لندن پہنچ گئے جہاں وہ 10روز قیام کریں گے، نواز شریف اسوقت جنیوا میں موجود ہیں وہ چار دن بعد لندن پہنچ جائیں گے، مریم نواز بھی وہیں موجود ہیں ۔پارٹی رہنماو ں کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی نجی دورے میں مختلف ملاقاتیں ہوں گی،مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی لندن پہنچے ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے جے یو ا?ئی کے رہنماو?ں کا استقبال کیا۔ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیدار بھی استقبال کیلئے موجود تھے ،مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں موجود ہیں ۔مریم نواز گلے کا علاج کرائیں گی اس دوران ان کے والد نواز شریف ان کے ہمراہ تقریباً چار دن قیام کریں گے ۔ان کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا۔مریم نواز علاج مکمل کراکر نواز شریف کے ہمراہ لندن پہنچیں گی۔