بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔ جسٹس ارباب اور جسٹس انعام پر مشتمل ڈویژن بینچ نے انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی، جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا جبکہ سی ڈی اے نے ادارے کو تحلیل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی