غیرقانونی کمرشلائزیشن پر 59املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے59املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ، فیصل ٹائون میں 18املاک سیل کر دیں۔ غیرقانونی کمرشل استعمال پر نیو مسلم ٹائون، شاد باغ میں 16املاک سربمہر کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 25املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، کلینک، پراپرٹی آفس، گراسری سٹور،آٹو ورکشاپ، سیلون، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں