ہر 10 منٹ میں 1 عورت قریبی شخص کے ہاتھوں قتل :اقوام متحدہ

60 فیصد کیسز میں قاتل شوہر، والد، بھائی یا دیگر رشتہ دار تھے:رپورٹ
 فنڈنگ میں کمی سے ایچ آئی وی ، ایڈز کیخلاف کوششوں کو شدید نقصان 
نیو یارک،جنیوا(خصوصی رپورٹ)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں تقریباً 50ہزار خواتین اور لڑکیاں قریبی شخصکے ہاتھوں قتل ہوئیں، یعنی ہر 10 منٹ میں ایک عورت قتل کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 60 فیصد کیسز میں قاتل شوہر، والد، بھائی یا دیگر رشتہ دار تھے۔ افریقا میں سب سے زیادہ واقعات ہوئے۔اقوام متحدہ نے قوانین نافذ کرنے اور مجرموں کو بروقت جوابدہ بنانے پر زور دیا ہے۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی فنڈنگ میں اچانک کمی نے ایچ آئی وی اور ایڈز کے خلاف عالمی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یو این ایڈزکی ایگزیکٹو ڈائریکٹر وینی بیانیمہ نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام کی خدمات میں مکمل طور پر بحران پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 2030 تک 33لاکھ اضافی نئے کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔