دنیا بھر میں قتل خواتین میں سے 60 فیصد کو ان کے شریکِ حیات یا رشتہ داروں جیسے والد، چچا، والدہ اور بھائی نے قتل کیا
نیویارک(آ ئی این پی )اقوام متحدہ نے خواتین کے قتل کے خلاف جدوجہد میں پیش رفت کی کمی پر افسوس کا اظہار ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال دنیا میں ہر 10 منٹ بعد ایک عورت کو اس کے کسی قریبی شخص نے قتل کیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم اور یو این ویمن نے ایک رپورٹ میں کہا کہ 2024 میں تقریبا 50 ہزار خواتین اور لڑکیوں کو ان کے شریکِ حیات یا خاندان کے افراد نے قتل کیا۔ یہ رپورٹ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں قتل ہونے والی خواتین میں سے 60 فیصد کو ان کے شریکِ حیات یا رشتہ داروں جیسے والد، چچا، والدہ اور بھائی نے قتل کیا۔ اس کے مقابلے میں مردوں کے قتل کے 11 فیصد واقعات میں قاتل کوئی قریبی شخص تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 117 ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی یہ 50 ہزار کا ہولناک عدد روزانہ 137 خواتین یا تقریبا ہر 10 منٹ میں ایک عورت کے قتل کے برابر ہے۔یہ مجموعی تعداد 2023 کے مقابلے میں معمولی کم ہے