معاشرے سے نفرت اور انتشار کی آوازوں کو ختم کرنا اور نوجوانوں کو امن، یکجہتی اور یگانگت کا سفیر بنانا ہوگا
اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کی تعمیر نو کے سب سے بڑے شراکت دار ہیں،معاشرے سے نفرت اور انتشار کی آوازوں کو ختم کرنا اور نوجوانوں کو امن، یکجہتی اور یگانگت کا سفیر بنانا ہوگا۔اڑان پاکستان مباحثہ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مباحثہ ملک میں نئی فکری قیادت پیدا کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے، پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ہم ایک نئی فکری اور اخلاقی بیداری کی بنیاد رکھ رہے ہیں،، نوجوانوں کو علم اور تخلیق کی پرواز سے ستاروں تک پہنچانا ہمارا مقصد ہے۔