آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا ہے: احسن اقبال

  جب ہم حکومت میں آئے تو فون کر کے ایل سی کھلوانی پڑتی تھی‘اندرونی طور پر ڈیفالٹ ہو چکے تھے
اس وقت ہم جہاں آگئے ہیں یہ حیرت انگیز ریکوری ہے:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا انٹرویو
اسلا م آ  باد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  احسن اقبال نے کہا ہے  آئی ایم ایف پروگرام 2027 تک ہمارا پروگرام ہے۔ایک انٹرویو میں  احسن اقبال نے کہا  2022 میں جب ہم حکومت میں آئے تو فون کر کے ایل سی کھلوانی پڑتی تھی، اس وقت ہم اندرونی طور پر تقریبا ڈیفالٹ ہوچکے تھے۔احسن اقبال نے کہا  یکم اپریل 2022 کو وزارت خزانہ نے ہاتھ کھڑے کردیے تھے، وزارت خزانہ نے کہا ترقیاتی بجٹ کی آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کریں گے، اس وقت ہم جہاں آگئے ہیں یہ حیرت انگیز ریکوری ہے۔انہوں نے کہا کہ فچ، اسٹینڈرڈ اینڈ پور، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا، مہنگائی 38 فیصد کے حساب سے اوپر جارہی تھی، آج وہ 4 فیصد پر آگئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بڑھ رہی ہے، ہم تجارتی خسارے کو روکیں گے، سکھر حیدرآباد موٹر ویکی تعمیر شروع کی ہے، یہ 2028 تک مکمل ہو جائے گا