چوری کا ملزم گرفتار،مال مسروقہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)چوری کرنے والا ملزم گرفتارمال مسروقہ برآمد کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے چوری کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کروانے کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مناواں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم سے چوری کئے گئے اے سی، فریج ودیگرقیمتی سامان برآمدکرلیاگیا۔