ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی بلوچستان کے پانی منصوبے کے لیے 4.8 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی بلوچستان کے پانی منصوبے کے لیے 4.8 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فنڈز صوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق اہم منصوبے پر خرچ کیے جائیں گے۔اس منصوبے کا مقصد جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم کا قیام ہے، جس سے پانی کے ضیاع میں کمی آئے گی اور پانی کی دستیابی میں بہتری ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق، صوبہ بلوچستان کے شدید پانی کی قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دباؤ کا شکار ہے، کیونکہ یہاں کی معیشت کا تقریباً دو تہائی حصہ زراعت پر منحصر ہے اور تقریباً 60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔

اس منصوبے سے 1,839 ہیکٹر بارانی زمینوں پر پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، اور یہ ژوب اور مُولا دریا بیسن میں روزگار کے مواقع اور خواتین کے لیے معاشی ترقی کے امکانات بڑھائے گا۔ اس منصوبے میں جاپان کے فنڈز اور ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی فنانسنگ بھی شامل ہے، جس سے منصوبے کی کارکردگی اور مؤثریت میں اضافہ ہوگا۔