لاہور کے سرکاری سکولوں کے لیے 11.27 کروڑ روپے کی فنڈنگ جاری

لاہور کے سرکاری سکولوں کے لیے 11.27 کروڑ روپے کی فنڈنگ جاری

محکمہ خزانہ نے لاہور کے سرکاری سکولوں کے لیے 11 کروڑ 27 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

یہ فنڈز نان سیلری بجٹ کی مد میں فراہم کیے گئے ہیں اور انہیں پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی، اگست اور ستمبر کی قسط کی صورت میں جاری کیا گیا ہے۔اس مالی امداد کا مقصد سکولوں کی تعمیر و مرمت، ویلفیئر کے اقدامات، اور عارضی اساتذہ و ملازمین کے معاوضوں کی ادائیگی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق، دوسری سہ ماہی کی قسط بھی دسمبر تک جاری کر دی جائے گی، تاکہ تعلیمی اداروں کا نظام بھرپور طریقے سے چلتا رہے اور سہولیات میں بہتری آئے۔