محسن نقوی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کی اہم ملاقات

محسن نقوی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کی اہم ملاقات

 وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں مملکت نے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کر کے تاریخ رقم کی

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سعودی عرب کے ساتھ اسپورٹس کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اہم ملاقات کی ہے۔ ریاض میں سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے ہونے والی ملاقات میں، دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور اسپورٹس کے شعبے میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت وژن 2030 کے تحت کھیل کے شعبے کو غیر معمولی انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے خاص طور پر ای ایف سی ایشین کپ 2027، ایشین ونٹر گیمز 2029، ایشین گیمز 2034 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حصول پر سعودی وزیر کھیل کو مبارکباد دی۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی، مشترکہ ٹریننگ پروگرامز، باہمی دوروں اور جونیئر و یوتھ لیول ٹورنامنٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں، جو دونوں ملکوں کے کھیلوں کے شعبے کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔