بیلجیم میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا وزیراعظم بارٹ ڈی ویور نے استعفی دیدیا

برسلز(خصوصی رپورٹ )وفاقی بجٹ پر حکومتی اتحاد کی 5 جماعتوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، سیاسی بحران میں شدت کے باعث وزیراعظم بارٹ ڈی ویور نے استعفی دے دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بادشاہ فلپ نے وزیراعظم کا استعفی فوری منظور کرنے کے بجائے فیصلہ موخرکردیا ۔ رپورٹس کے مطابق بادشاہ فلپ حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے مشاورت کرینگے، وزیراعظم بارٹ ڈی ویورکو جمعہ 6 نومبر کو دوبارہ شاہی محل طلب کرلیا گیا ہے۔