اسلام آباد (یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کا58واں یوم تاسیس30نومبر کو منایا جائے گااس دن کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے پیپلز پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور مقامی قائدین خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی تاریخ اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جس کا قیام 30نومبر1967ء کو عمل میں لایا گیا اس جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم رہے ہیں