خواتین پر جسمانی، نفسیاتی، سماجی، معاشی یا ڈیجیٹل تشدد اخلاقی ناکامی ہے‘:پی پی رہنما
اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر قسم کے تشدد، بالخصوص تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سے امتیازی سلوک اور تشدد کے خاتمے کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ خواتین پر جسمانی، نفسیاتی، سماجی، معاشی یا ڈیجیٹل تشدد کسی بھی معاشرے کی اخلاقی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی عورت پر تشدد ہوتا ہے تو درحقیقت پوری قوم کا مستقبل کمزور ہوتا ہے