ایک سال کے دوران شرح سود 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد پر لانا معجزہ ہے
جنوری میں بیرون ملک پاکستانیوں نے تین بلین ڈالر بھیج کر ملک کی معیشت کو مستحکم کیا
کوالالمپور(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کپاکستان محفوظ ہاتھوں میں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ایک سال میں شرح سود 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد پر لانا معجزہ ہے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کوالالمپور میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی کمیونٹی اور ملائیشین بزنس کمیونٹی سے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2025 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے تین بلین ڈالر بھیج کر ملک کی معیشت کو مستحکم کیا اور بہت سے منفی خواہشات رکھنے والوں کے ارادوں پر پانی پھیر دیا۔ امیر مقام نے حکومت کی معاشی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں شرح سود 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد پر لانا معجزہ ہے