اللہ تعالی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے:نوازشریف

 اللہ پاکستان کے عوام اور عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو  خوشیاں عطا فرمائے:میڈیاسے گفتگو
لندن(آئی  این پی)سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے عید الاضحی کی نماز ادا کر لی۔عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا  اللہ تعالی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔نواز شریف نے کہا  اللہ پاکستان کے عوام کو خوشیاں دے، عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اللہ خوشیاں عطا فرمائے، اللہ تعالی پاکستان کو ترقی عطا فرمائے۔