جس طرح سے الیکشن ہوتے ہیں وہ سب بہتر جانتے ہیں، ضمانت ملزم کا قانونی حق ہے
لاہور (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ضمنی الیکشن کو مسترد کیا ، پی ٹی آئی کسی حلقے سے نہیں ہاری، جس طرح سے الیکشن ہوتے ہیں وہ سب بہتر جانتے ہیں۔لاہور میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زین قریشی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دس فیصد سے ٹرن آئوٹ کم رہا، پنجاب کے عوام نے ضمنی الیکشن کو مسترد کیا ہے۔کیس پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن نے آج بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا، گزشتہ سماعت پر جج نے کہا تھا کہ پراسکیوشن نے ریکارڈ پیش نہ کیا تو کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا۔زین قریشی نے کہا کہ ضمانت ملزم کا قانونی حق ہے، آج ایک اچھی امید کے ساتھ آیا تھا مگر تاریخ مل گئی۔