غزہ سے صیہونی فوج کا انخلا اور تمام عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ کیاجائے
اقوام متحدہ فلسطینی عوام کیلئے فوری اقدامات ، جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے
نیویارک(آ ئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مکمل حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے غزہ میں فوجی جنگ بندی کی پاسداری اور اسرائیلی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کا احتساب بھی کیا جائے۔غزہ سے صیہونی فوج کا انخلا اور تمام عرب علاقوں سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ کیاجائے۔پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا