پاکستان سعودی عرب کی مکمل حمایت کرتا ہے،عاصم افتخار

 خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے وسیع تر مقاصد کے حصول کیلئے  کوششیں جاری رکھیں گے
سعودی عرب کو اپنے شہریوں اور قومی اثاثوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کا جائز حق حاصل ہے
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے  حوثی حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے،خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کے وسیع تر مقاصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا سعودی عرب پر حوثی حملے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ سعودی عرب کو اپنے شہریوں، رہائشیوں اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا جائز حق حاصل ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یمن کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، یمن کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملے باعث تشویش ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ یمن میں مزید کشیدگی روکنے اور سفارت کاری کے لئے  گنجائش برقرار رکھنا ضروری ہے