بھارتی وزیر دفاع پہلے اپنی گلی محلوں کی لڑائی سنبھالیں اور ہمارے بارے میں دن میں خواب دیکھنا بند کر دیں:وزیراعلی سندھ
کراچی(آ ئی این پی )وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کے متنازع بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔انہوں نے کہا جناب پہلے اپنی گلی محلوں کی لڑائی سنبھالیں اور ہمارے بارے میں دن میں خواب دیکھنا بند کر دیں۔مراد علی شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ بھارتی وزیرِ دفاع صاحب کو شاید یہ معلوم نہیں کہ سندھ نے تو 1936 ہی میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کل بھی پاکستان تھا، آج بھی پاکستان ہے اور قیامت تک پاکستان رہے گا۔ یہ کوئی نیا فیصلہ نہیں، یہ تو ہمارا خون میں لکھا ہوا وعدہ ہے