اسلام آباد(آئی ا ین پی )اوگرا کے ترجمان نے وضاحت کی ہے گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔گیس قیمتوں کے تعین کے بارے میں غلط تاثر پیش کیا ہے، قیمتوں میں رد و بدل کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔ ترجمان اوگرا نے جاری بیان میں بتایا کہ اوگرا کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے لئے طے کردہ ریونیو ضروریات کو ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن پورا کر رہی ہے، قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوا۔