قومی اسمبلی کا اجلاس 27 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس 27 نومبر 2025 کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اس سلسلے میں ایڈوائس صدر پاکستان آصف زرداری کو بھجوا دی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق، یہ اجلاس 27 نومبر کی شام پانچ بجے طلب کرنے کی ایڈوائس بھجوائی گئی ہے۔