قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)  وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے وزیراعظم کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کی سمری ارسال کر دی گئی ہے، جس کے مطابق آئندہ ہفتے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری اور اہم قانون سازی پر غور کیا جائے گا۔