عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا

 بڑی تعداد میں کارکن جمع ہوگئے، نعرے لگاتے رہے‘ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کرلیں:علیمہ خان
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آوی سے ملاقات نہ ہونے پر ان کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے دیا، بڑی تعداد میں کارکنوں  نے شدید نعرے بازی  کی۔علیمہ خان دیگر بہنوں کے ہمراہ گورکھ پور ناکے پر پہنچیں، کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی جس پر پولیس نے پوزیشنیں سنبھال لیں۔ پولیس کی بھاری نفری نے کارکنوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک لیا، پولیس نے بانی کی بہنوں کو گورکھ پور سے آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس پر مزید کارکن وہاں جمع ہوگئے۔ علیمہ خان نے کہا  جب تک ملاقات نہیں کرائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے۔ ہمیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں ہم نہیں ڈرتے۔