انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی لائیو لوکیشن شیئر کر سکیں گے۔
یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرے گا جیسے واٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئرنگ کا فیچر موجود ہے۔ انسٹاگرام میں، صارفین ڈائریکٹ میسجز (DM) میں اپنی لائیو لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور اس شیئرنگ کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا۔ اس دوران، صارفین اپنے مخصوص مقامات کو میپ میں پن (pin) بھی کر سکتے ہیں تاکہ دوسرے افراد کو یہ مقامات آسانی سے مل سکیں۔یہ فیچر صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں دستیاب ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ صرف وہ افراد جو چیٹ میں شامل ہیں وہ ہی لوکیشن دیکھ سکیں گے۔ تاہم، لوکیشن کو فارورڈ نہیں کیا جا سکے گا، یعنی اس لوکیشن کا اشتراک دوسرے افراد یا چیٹس میں نہیں ہو سکے گا۔ جب صارف اپنی لوکیشن شیئر کرے گا تو چیٹ میں ایک انڈیکیٹر ظاہر ہوگا جو یہ ظاہر کرے گا کہ لوکیشن شیئر کی جا رہی ہے، اور وہ اس شیئرنگ کو کسی بھی وقت روک بھی سکتا ہے۔
مزید یہ کہ انسٹاگرام نے ایک اور نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے ڈائریکٹ میسجز (DMs) میں کسٹمائز ایبل نک نیمز بھی شامل کر سکیں گے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی بھی پسندیدہ نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں، جو کہ ڈی ایم چیٹس میں ظاہر ہوگا۔ یہ فیچر صارفین کے تجربے کو مزید ذاتی اور منفرد بنانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔انسٹاگرام کی یہ تبدیلیاں اس کی سروسز میں مزید فیچرز کو شامل کرتے ہوئے صارفین کو بہتر اور ذاتی نوعیت کا تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔