ایکس نے آٹومیٹک ٹرانسلیشن فیچر متعارف کرایا ہے جو پوسٹس کو خودکار طور پر منتخب زبان میں ترجمہ کرے گا۔
صارفین پوسٹ میں گیئر آئیکون پر کلک کر کے آٹومیٹک ٹرانسلیشن کو ان ایبل کر سکتے ہیں۔ایکس کی iOS ایپ کے لیے نیا AI فوٹو ایڈیٹر بھی دستیاب ہوا ہے، جس سے صارفین تصاویر میں ڈرائنگ، ٹیکسٹ شامل کرنے اور مخصوص حصوں کو دھندلا کرنے جیسے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔یہ دونوں فیچرز XAi کے Grok ماڈلز پر مبنی ہیں اور کمپنی کا مقصد ایپ کے استعمال کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ فوٹو ایڈیٹر فیچر جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔