بیرسٹر سیف کی بنی پی ٹی آئی سے ملاقات، سنگجانی میں دھرنے پر رضامندی کا امکان

بیرسٹر سیف کی بنی پی ٹی آئی سے ملاقات، سنگجانی میں دھرنے پر رضامندی کا امکان

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کی بنی پی ٹی آئی کے رہنما سے ملاقات متوقع ہے جس میں وہ احتجاج کی مجموعی صورتِ حال سے آگاہ کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق بنی پی ٹی آئی کی جانب سے اشارے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت سنگجانی میں دھرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔اس ملاقات میں بشریٰ بی بی سے فون پر بات کرانے کا بھی امکان ہے، جو گزشتہ روز سے ڈی چوک پر احتجاج کی خواہشمند ہیں۔ عمر ایوب نے بھی بشریٰ بی بی سے ملاقات کی تھی لیکن وہ انہیں سنگجانی میں احتجاج کے لیے قائل نہیں کر پائے۔