میاں محمد نواز شریف مری پہنچ گئے

مری(آن لائن)قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف جمعرات کی سہہ پہر لاہور سے مری بڑے قافلے کے ساتھ پہنچ گئے،میاں نواز شریف بذریعہ ایکسپریس وے کشمیر پوائنٹ اپنی رہائشگاہ پہنچے،میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ جنید صفدر بھی ہیں،ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف آئندہ تین دن تک مری میں قیام کرینگے انکی مری آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں