آنسو گیس کے اثرات سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی بڑے پنکھے لے آئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آنسوگیس کے اثرات سے بچنے کیلئے پیرا موٹرنگ میں صنعتی سطح پر استعمال ہونے والے پنکھے احتجاجی قافلے میں شامل ہیں ، اس کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ کے اثرات سے بچانے کیلئیدیگر آلات اور ساز و سامان کا استعمال بھی کیا جائے گا،یہ بڑے پنکھے ایک ٹرک پر رکھ کر ساتھ لائے جا رہے ہیں۔خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے ہیڈ اکرام کھٹانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پنکھوں کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اورقافلے میں 6 پنکھے شامل ہیں جنہیں چلانے کیلئے جنریٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔