پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے پولیس افسران نے سینٹرل پولیس آفس پشاور کو آنسوگیس شیلز کے اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کر دیں۔ یہ تفصیلات یکم نومبر تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا کہ یکم نومبر تک پولیس کے پاس مجموعی طور پر 2 ہزار 955 شیل گنز موجود تھے، طویل رینج کے لیے 75 ہزار 357 شیل دستیاب تھے، جبکہ مختصر فاصلے کے لیے 42 ہزار 661 گولے بھی موجود ہیں۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ آڈٹ کے اگلے مرحلے میں 2 نومبر سے 25 نومبر تک آنسوگیس شیل کا مزید ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔