4اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر کے اس کی بیوی سے40ہزار بھتہ وصول کرلیا، مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں کو اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے کے واقعات بڑھنے لگے ڈیفنس سی میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگیاذرائع پولیس حکام کیمطابق4اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر کے بھتہ وصول کیا،متاثرہ شہری اظہر کی مدعیت میں اہلکاروں کیخلاف ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیامقدمہ میں کانسٹیبل عقیل،نجف، کانسٹیبل سکندر اور کانسٹیبل تنویر نامزد ہیں۔ایف آئی آر کیمطابق اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ اظہر کو اغوا کر کے اسکی بیوی سے 40 ہزار بھتہ وصول کیا،پولیس اہلکار اظہر کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بناتے رہے، پولیس اہلکاراظہرکوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔