ایس پی یو اہلکار احمد اور سی ٹی ڈی اہلکار عرفان اسلم نے ساتھیوں کی مدد سے شہری رضوان کو اغوا کیا اسے تشدد کا نشانہ بنایا
لاہور (کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں شہری کو اغوا اور بھتہ خوری کے الزام میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق ایس پی یو اہلکار احمد اور سی ٹی ڈی اہلکار عرفان اسلم نے ساتھیوں کی مدد سے شہری رضوان کو اغوا کیا اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بھتہ طلب کرتے رہیایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے بھتہ وصول کرنے کے بعد متاثرہ شہری سے مختلف کاغذات پر دستخط اور انگوٹھے لگوا کر رہا کیاپولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران تین ملزمان، احمد، عرفان اور حمائل کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی