اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کیخلاف اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا

  اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے میگوئل آنخیل موراتینوس کو نمائندہ خصوصی مقررکیا،پاکستانی مستقل مندوب کی جانب سے خیرمقدم

  نیویارک( آئی این پی ) اقوام متحدہ نے اسلاموفوبیا کیخلاف اپنا خصوصی نمائندہ مقررکردیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے میگوئل آنخیل موراتینوس کو نمائندہ خصوصی مقررکیا، میگوئل آنخیل اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیبوں کے انڈرسیکرٹری جنرل ہیں، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار کی جانب سے اس تقرری کا خیر مقدم کیا گیا۔انہوں نے کہا اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد، امن کیلئے یہ تقرری ایک اہم سنگ میل ہے