پی ٹی آئی کا مارچ تحریک انتشار ہے:خرم دستگیر خان

اسلام آباد اور  ریاست پرحملہ آور ہونے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 

 اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ (ن )کے سینئر خرم دستگیر خان نے پی ٹی آئی کے مارچ کو تحریک انتشار قرار د یتے ہوئے  خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اور ریاست پرحملہ آور ہونے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔خرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اس طرح کے تشدد پر مبنی اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج دہشت گردی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش ہو سکتا ہے۔انہوں نے ماضی میں پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ پر حملے، اسلام آباد میں درختوں کو جلانے اور 9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے تحریک انتشار کے کردار پر سوالات بھی اٹھائے