پی ٹی آئی پرامن جلسے کرلے،پھر جہاں چاہیں گے حکومت اجازت دیگی: خرم دستگیر

 حکومت نے حالیہ استحکام پی ٹی آئی کے انتشار کے باوجود حاصل کیا، الیکشن کو چیلنج کرنے کی جگہ صرف الیکشن ٹریبونل ہے
 لاہور (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہاہے کہ حکومت نے حالیہ استحکام پی ٹی آئی کے انتشار کے باوجود حاصل کیا، پی ٹی آئی دو تین جلسے پرامن طورپرکرلے، جہاں وہ چاہیں گے حکومت انھیں خوشی سے اجازت دے گی۔ایک انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت کے ایجنڈے میں پاکستان کی معیشت کا کام تھا جو اللہ کے کرم سے ہم نے پورا کرلیا ، مہنگائی 38فیصد تھی وہ دو اعشائیہ چار فیصد رہ گئی،سٹیٹ بینک کا ڈسکائونٹ ریٹ بائیس فیصد پر دوبارہ  آگیا۔خرم دستگیر نے کہا کہ توقع ہے کہ پاکستان کی بزنس انڈسٹری میں اضافہ ہوگا اور فروغ ملے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس کھیلنے کو ماچس ہے، سیاسی مقاصد کے لیے وہ کے پی کے سرکاری وسائل استعمال کرکے بار بار وفاق پر حملہ آور ہوتے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک انتشار کا ایجنڈا ہے،ان کا اصرار پاکستانیوں کے روزگارکی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہے، وہ سمجھتے ہیں رکاوٹ ڈالنا ہی ان کی فتح ہے۔