ڈونلڈ ٹرمپ کاروباری شخص، دوبار بانی پی ٹی آئی سے سودے بازی کرچکے ، جس کا پاکستان کو نقصان ہوا
اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کی جیت سے امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں خاص فرق آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا یہ خام خیالی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی پاکستانی سیاستدان کیساتھ دوستی ہے، وہ سودے بازی کرنے والے کاروباری شخص ہیں، ٹرمپ دوبار بانی پی ٹی آئی سے سودے بازی کرچکے ہیں، جس کا پاکستان کو نقصان ہوا، ٹرمپ نے عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کو کسی بھی طرح کافائدہ نہیں پہنچایا۔ سینئر لیگی رہنما نے مزید کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان تنا ئوبڑھ رہا ہے، پاکستان کو دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں پہلے والی گرمجوشی نہیںسرد مہری ہے۔