پنجاب اور لاہور کا شکریہ، لاسٹ کال لاسٹ فال میں تبدیل ہوگئی
بشری بی بی اورعلیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کردیا:سینئر وزیر
لاہور(سپیشل رپورٹر )سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاسٹ کال لاسٹ فال میں تبدیل ہو گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فرنچائز آج دیوالیہ ہو گئی ہے، اور عوام نے ان کے فساد اور فتنہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات اب ان کے گھر میں ہی طے ہونے چاہیے، بشری بی بی اورعلیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کردیا۔انہوں نے بشری بی بی اور علیمہ باجی کی غیر موجودگی پر بھی تنقید کی، کہا کہ دونوں غائب ہیں اور جلد ہی علی امین گنڈاپور کی غیر موجودگی کی خبر بھی آئے گی۔فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پر لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پر لگا ہے،