کانسٹیبل نے خاتون ٹیچر کو اغوا، قتل کرکے لاش جلادی

زاہد ریحانہ کا کرایہ دار، جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، ملزم کے دوساتھی گرفتار
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں پٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل نے دو ساتھیوں کی مدد سے مکان مالکہ سکول خاتون ٹیچر کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش پٹرول چھڑک کر مسخ کرکے شہر سے 25 کلومیٹر دور تھانہ رنگشاہ کے علاقیچک شفیع میں پھینک دی، جسے پولیس نے بر آمد کرلیا۔ مقتولہ کی بیٹی نے ماں کی لاش کی شناخت جوتوں سے کی۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ کانوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب کرکے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ پولیس نیمقتولہ ریحانہ اختر کے بھائی عمردراز خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دو ساتھی کانسٹیبلوں آصف اور ریحان کو گرفتار کرلیا، مرکزی ملزم کانسٹیبل زاہد سکھیرا کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق محلہ حسن پورہ کی رہائشی سکول ٹیچرریحانہ اخترکا کرایہ دار اور اس کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا۔ ملزم زاہد سکھیرا کی گرفتاری ممکن نہ ہونے پر سکول ٹیچرز کا سٹوڈنٹ بچوں کے ہمراہ شدید احتجاج ، ٹیچر زیونین کی بھی شرکت، مذمتی قرارداد پاس کرلی گئی۔سی او ایجو کیشن پاکپتن شازیہ رفیق نے قتل کی مذمت کی ہے۔