کالاشاہ کاکو (خصوصی رپورٹ)قتل کیملزموں کی عدم گرفتاری پر ورثانے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا. شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،بتایا گیا ہے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سگیاں کلاں میں طوفان کے باعث مکان کی دیوار گرنے کے تنازع پر دو افراد حفیظ اور یونس نے فائرنگ کر کے اپنے ہمسائے نوجوان محمد امین کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم فرار ہو گئے، جس پر مقتول کیورثا نے مین روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ،جس پر پولیس افسروں نے مظاہرین کو جلد ملزم پکڑنے کی یقین دہانی کروا کر ٹریفک بحال کردی، دوسرا واقعہ ونڈالہ دیال شاہ (رحمت کالونی) میں پیش آیا جس میں بچوں کی لڑائی پر دو بھائیوں عثمان اور کاکا نے چھریوں کے وار کر کے اپنے ہمسائے نوجوان جہانزیب عرف راجہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، فیروزوالا پولیس نے ملزموں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔