تلونڈی(خصوصی رپورٹ)ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی،جس پر ورثا نے شدید احتجاج کیا، ڈاکٹر نواب دین کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج مریضہ دوران علاج دم توڑ گئی، ورثا نے الزام عائد کیا کہ فوزیہ کی موت ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ہوئی، واقعے کے بعد ورثا اور اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔انتظامیہ کے مطابق صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ عوامی احتجاج کے بعد متعلقہ نجی ہسپتال کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار ڈاکٹر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔