نرسری فارم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

قصور(خصوصی رپورٹ)قصور کے نواح چونیاں روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے،شہرکے نواح پل نہر چونیاں روڈ نرسری فارم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہیجس کے جسم پر نشانات موجود ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے،مقامی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔